ترک ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘کا مجسمہ لاہور کی مرغزار ہائوسنگ سکیم میں نصب
اسلام آباد معروف عالم ترک ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘کے سیزن ون کے مرکزی کردار ارطغرلکامجسمہ لاہور کی ایک ہائوسنگ سکیم میں نصب کر دیا گیا۔مجسمہ گھوڑے پر بیٹھے ارطغرل کا ہے جو کہ لاہور کی مرغزار ہائوسنگ سکیم میں نصب کیا گیا ہے۔
ہائوسنگ سکیم کے صدر محمد شہزاد چیمہ کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ بنانے کا فیصلہ انہوں نے اس وقت کیا جب یہاں کچھ افراد نے انہیں ارطغرل غازی کو خراج تحسین پیش کرنے کا کہا۔ یہ مجسمہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ سے بنوایا گیا ہے جس میں فائبر اور دھات کو استعمال کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ارطغرل کا کردار ترک اداکار اینجین التان دزیاتان نے ادا کیا ہے اور مجسمہ انہیں کا بنایا گیا ہے

Comments
Post a Comment